Type to search

ٹی وی اور فلم

کرکٹر عرفان پٹھان تامل فلم کوبرا میں نظر آئیں گے، فلم کا پوسٹر جاری

عرفان پٹھان فلم کوبرا

فلمی ڈسک،4 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنے وقت کے ہندوستان زبردست آل راؤنڈر کہے جانے والے عرفان پٹھان اب فلم میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں-

عرفان کسی ہندی نہیں بلکہ تامل فلم سے ڈیبیو کریں گے- اس فلم کا اعلان عرفان کے 36ویں یوم پیدائش پر ہوئی- اور فلم سے انکا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے- فلم کے پوسٹر میں عرفان زبردست لگ رہے ہیں ویسے عرفان سے پہلے بھی کئی کرکٹر فلموں میں آچکے ہیں- جن میں سچن تنڈولکر، ویراٹ کوہلی، اور یوراج سنگھ شامل ہے-

 

اس تامل فلم کا نام “کوبرا” ہوگا اور اس میں عرفان پٹھان کا نام اسلان یلیماز ہوگا اور وہ اس میں ایک فرنچ انٹرپول اہلکار کے رول میں نظر آئیں گے- رپورٹس کے مطابق یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں تامل سپر اسٹار وکرم بھی ہونگے- اس سے معلوم ہوتا ہے کہ لیڈ رول میں وکرم ہی ہونگے جبکہ عرفان کا رول چھوٹا ہوگا-

بتادیں کہ ابھی اس فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے اور اس میں کے ایس روی کمار، سری ندھی شیٹی، جیسے ستارے بھی اہم رول میں ہے- اسکے اگلے سال ریلیز ہونے کی امید ہے-

Tags:

You Might also Like