Type to search

اسپورٹس

چیلنجوں کے باوجود عرفان پٹھان کا جنون رہا برقرار : لکشمن

World Cup Irfan Pathan

اسپورٹس ڈسک،13جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وی وی ایس لکشمن نے ہفتے کو عرفان پٹھان کو ٹیوٹر پر سلامی دی- لکشمن سوشل میڈیا پر ایک سیریز چلا رہے، جس میں وہ اپنے ساتھ کھیلے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہیں- اور انکی خاصیت بتاتے ہیں- ہفتہ کو لکشمن نے عرفان کو منتخب کیا-

عرفان کی تعریف کرتے ہوئے لکشمن نے کہا، پٹھان کی خاصیت انکا کرکٹ کے لیے جنون تھا- تمام چیلنج کے باوجود انہوں نے اسے برقرار رکھا اور ہندوستانی کرکٹ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی-

 

لکشمن نے ٹیوٹ میں لکھا، چیلنج کے اپنے مناسب حصے کے ساتھ لڑنے کے باوجود، عرفان پٹھان نے کھیل کے لیے اپنے جنون کو بنائے رکھا، جس طرح سے انہوں نے ایک متاثر کن کوچ کا رول نبھایا، وہ بھی ایکٹیو فرسٹ کلاس کرکٹر رہتے ہوئے، یہ قابل تعریف ہے- وہ اپنے تجربے کو نوجوانوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں- لکشمن کے اس ٹیوٹ پر پٹھان نے فوی جواب دیا- سابق آل راؤنڈر نے کہا، شکریہ بھائی، آپکے ساتھ ڈریسننگ روم شیئر کرنا فخر کی بات تھی اور آج ہماری دوستی جاری ہے-

Tags:

You Might also Like