Type to search

اسپورٹس

دنیا کا واحد گیند باز جس نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک وکٹ لی

اسپورٹس ڈسک،23مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیسٹ کرکٹ میں کئی ایسے ریکارڈ ہیں جسکا ٹوٹنا مشکل ہے، ہندوستان کے سابق اسپنر انیل کمبلے اور انگلینڈ کے آف اسپنر جم لیکر نے 10 وکٹ لینے کا انوکھا ریکارڈ بنایا ہے۔ ان دونوں گیند بازوں نے کی طرف سے بنایا گیا یہ ریکارڈ ٹوٹنا مشکل ہے۔ اسکے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ تاریخ میں ایک ایسا ریکارڈ اور بھی ہے جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، وہ ریکارڈ ہے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک وکٹ لینے کا۔

یہ ریکارڈ کسی اور نے نہیں بلکہ ہندوستانی گیند باز عرفان پٹھان نے بنایا ہے، جو آج تک نہیں ٹوٹا، عرفان پٹھان دنیا کے اکلوتے گیند باز ہیں جس نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر میں کردیکھایا ہے۔ سال 2006 میں پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران عرفان نے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک وکٹ لیکر تاریخ بنائی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہندوستان کی طرف سے عرفان نے پہلا اوور پھینکا اور اپنے اوور کی چوتھی گیند پر سلمان بھٹ، پانچویں گیند پر یونس خان اور چھٹی گیند پر محمد یوسف کو آوٹ کرکے اپنی تاریخی ہیٹ ٹرک پوری کی۔ عرفان نے ہیٹ ٹرک لیکر ایک اور کمال کیا اور پاکستان کی زمین پر ہندوستان کی طرف سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک وکٹ لانے والے پہلے گیندباز بھی بن گئے۔ عرفان سے پہلے پاکستان میں کسی ہندوستانی گیند باز نے ایسا کارنامہ نہیں کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like