Type to search

اسپورٹس

عرفان پٹھان نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے لیا ریٹائرمنٹ

World Cup Irfan Pathan

اسپورٹس ڈسک،4جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 35 سال کے عرفان پٹھان نے ہفتہ کو بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے، پٹھاننے 29 ٹیسٹ، 120 ونڈے اور 24 ٹی 20 میچوں میں کل 301 وکٹ لینے کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچری بھی بنائے، پٹھان نے اپنے فینس کو شکریہ بولتے ہوئے کہا، میں اپنے فینس کو شکریہ کرنا چاہتا ہوں انہیں ہمیشہ امید  رہی ہے کہ میں واپسی کرونگا، انکے پیار اور حوصلہ سے میں نے اپنی یہ منزل طے کی ہے-

ایک وقت عرفان کا مقابلہ سابق کپتان کپل دیو سے ہونے لگا تھا، لفٹ آرم اس گیند باز نے ہندوستانی ٹیم کو کئی اہم جیت دلائی، انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلے اوور میں ہی ہیٹ ٹرک لی تھی، اسکے علاوہ 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مین آف دی میچ بھی رہے تھے، انہوں نے 2012 میں آخری ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا، ایک وقت انکی گنتی دنیا کے زبردست آل راؤنڈر میں ہوتی تھی- لیکن آل راؤنڈر بننے کی اس کوشش نے ایک چمکتا کرکٹر ستارا کھو دیا-

ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے عرفان نے کہا ، “آج میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہا ہوں ، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے سچن ٹینڈولکر اور سورو گنگولی ، راہول ڈریوڈ اور وی وی ایس لکشمن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا- میں اپنے خاندان کے ارکان کو بھی شکریہ کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ہر وقت میرا حوصلہ بڑھایا-

Tags:

You Might also Like