Type to search

اسپورٹس

کورونا وائرس: عرفان اور یوسف پٹھان نے 4000 ماسک کا عطیہ دیا

اسپورٹس ڈسک،26مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا خطرہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے- ایسے میں ہندوستانی سابق کرکٹر عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان نے اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک دل جتنے والا کام کیا ہے- کوویڈ 19 وبا سے لڑنے کے لیے پٹھان بھائیوں نے 4000 ماسک کا عطیہ دیا- عرفان نے ٹیوٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ اس بات کو بتا رہے ہیں ، ویڈیو پوسٹ کرکے عرفان نے کیپشن میں لکھا، سماج کے لیے اپنا تعاون ، جو بھی لوگ اس وقت ایسا کرسکتے ہیں برائے مہربانی آگے آئے اور ایک دوسرے کی مدد کریں، یہ چھوٹی شروعات ہے لیکن مجھے امید ہے کم اور ذیادہ مدد کرسکیں گے- اپنے اس ویڈیو میں عرفان نے ایک پیارا پیغام بھی دیا ہے اور کہا کہ انہوں نے یہ ماسک اپنے والد محمد خان پٹھان چیریٹیبل ٹرسٹ کے نام پر خریدے ہیں- یہ سبھی ماسک وڈودرا محکمہ صحت کو دیئے جائیں گے جس سے وہ ضرورت مندوں کی مدد کرسکیں- غور طلب ہے کہ عرفان اس مشکل بھرے وقت میں اپنے ٹیوٹ اور ویڈیو کے ذریعہ فینس کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے صلاح دیتے رہتے ہیں- جنتا کرفیو کے دوران بھی انہوں نے ٹیوٹ کرکے لوگوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا تھا- انکا یہ ٹیوٹ کافی وائرل ہوا-

Tags:

You Might also Like