Type to search

اسپورٹس

کورونا وبا کے درمیان آئی پی ایل ہوا معطل، بی سی سی آئی کا بڑا فیصلہ

اسپورٹس ڈسک،4 مئی (ذرائع) کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے آئی پی ایل کی کئی ٹیموں میں کورونا کے کیس سامنے آئے تھے۔ جسکے بعد بی سی سی آئی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے بتایا کہ آئی پی ایل کو اس سیشن کے لیے ملتوی کیاجارہا ہے۔ بی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

 

ٹیم کے کھلاڑیوں اور ممبران کے لگاتار مثبت ہونے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ بائیو سیف انوائرنمنٹ میں کوویڈ 19 کے کئی کیس پائے گئے۔
آخر کار منگل کو دنیا کی سب سے ذیادہ پسندیدہ ٹی20 لیگ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا۔

لیگ کے چیئرمین برجیش پٹیل نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا، ٹورنامنٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ ہم اگلے دستیاب وقت میں اس مقابلے کا انعقاد کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اس مہینے ایسی امکانات نہیں ہے۔ یہ اعلان سن رائزرس حیدرآباد کے وکیٹ کیپر بلے باز ساہا اور دہلی کیپٹلس کے سپنر امت مشرا کے کوویڈ19 مثبت پائے جانے کے بعد کیا گیا۔

اس سے پہلے پیر کو چنئی سپر کنگز کے گیند بازی کوچ ایل بالاجی اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے گیند باز سندیپ اور ورن چکرورتی مثبت آئے تھے۔

ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق غیر ملک سمیت سبھی کھلاڑی ببل میں ہی رہیں گے۔ وہ گھر نہیں جائیں گے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *