Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل میں سب کے ہوش اڑانے والی گلیمرس اینکر نشپریت سنگھ

نشپریت سنگھ

اسپورٹس ڈسک،17 نومبر(ذرائع) آئی پی ایک کے 13ویں سیزن میں اینکر کے طور پر نظر آئی نشپریت سنگھ ایک ماڈل اور اینکر ہے- انہوں نے انڈین پریمیر لیگ 2020 کے 13ویں ایڈیشن سے ڈیبیو کیا ہے- انکا نام نشپریت کور ہے جسے ہم نشپریت سنگھ کے نام سے جانتے ہیں۔

آئی پی ایل کی بے حد گلمیرس اینکر نشپریت سنگھ بھلے ہی ہند نژاد ہے، لیکن انکی پیدائش ہندوستان میں نہیں ہوئی ہے- انہوں نے سال 2014 میں بطور ماڈل اپنے پروفیشنل کیریئر کی شروعات کی تھی-

نشپریت سنگھ کی پیدائش سال 1998 میں آئی لینڈ نشن فجی میں ہوئی تھی- انکی والدہ کا نام پریم لتا کور ہے- انکے بھائی کا نام نہال سنگھ اور بہن کا نام نمی سنگھ ہے-

وہ آسٹریلیا کے ملبورن شہر میں پرورش پائی، اور اسی ملک کی شہری ہے- نشپریت نے یونیورسٹی آف ملبورن سے گریجویشن کیا ہے- وہ ہندی، انگلیش کے علاوہ پنجابی زبان بولنا جانتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nashpreet (@nashysingh)

 

 

 اسکے علاوہ وہ شارٹ فلم سٹرنگس میں بھی نظر آئی تھی- انہیں کتابیں پڑھنا اور سفر کرنے کا شوق ہے- آئی پی ایل کے دوران انکا دلکش انداز کرکٹ فینس کو کافی پسند آیا- انہیں بچپن سے اداکارہ بننے کا شوق ہے-

 نشرپریت نے کئی فیشن شوز میں ریمپ واک کیا ہے جن میں انڈین بیچ فیشن ویک 2015 اور جی اے ایس فیشن شو شامل ہے-

نشپریت اپنی فیٹنس کو لیکر کافی ایکٹیو رہتی ہے- ابھی وہ ممبئی میں مقیم ہے-

انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات تانیا پاول ماڈلنگ ایجنسی سے کیا جہاں انہوں نے کیٹ واک کی تربیت لی-