علی گڑھ اور وارانسی میں بنے گا آئی پی ایل فین پارک

جیو سنیما کرے گا ڈیجیٹل اسٹریمنگ
علی گڑھ؍وارنسی، 28 اپریل۔ 2023 (پریس نوٹ) اتر پردیش کے دو شہروں علی گڑھ اور وارانسی کے کرکٹ شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔ اس اتوار کو، وہ اپنے متعلقہ شہروں میں بنائے جانے والے ٹاٹا آئی پی ایل فین پارکس میں لائیو میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ جیو سنیما آئی پی ایل کرکٹ میچوں کی ڈیجیٹل اسٹریمنگ کرے گا۔ بتا دیں کہ جیو سنیما کے پاس آئی پی ایل کے ڈیجیٹل حقوق ہیں۔
علی گڑھ میں آئی پی ایل کا فین پارک نمایش میدان، بنّا دیوی پولیس چوکی، جی ٹی روڈ پر بنایا جائے گا، جبکہ وارانسی میں، کرکٹ کے شائقین فین پارک میں ‘ کٹنگ میموریل انٹر کالج، ندیسر، چوکا گھاٹ’ پر دلچسپ میچ دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں وڈودرا، کرنول بردھمان، جلگاؤں، کرنال اور تھوتھکوڈی میں بھی آئی پی ایل فین پارک بنائے جا رہے ہیں۔
فین پارک کے دروازے دوپہر 1.30 بجے سے کھلیں گے۔ دوپہر 3:30 بجے چنئی سپر کنگز بمقابلہ پنجاب کنگز اور شام 7:30 بجے ممبئی انڈینز بمقابلہ راجستھان رائلز کے درمیان میچ ہوگا۔