Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: یہ نوجوان کھلاڑی جڑے ہیں حیدرآباد کی ٹیم سے

اسپورٹس ڈسک 8 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے کچھ سالوں سے انڈین پریمیر لیگ میں سن رائزرس کی ٹیم بہترین مظاہرہ کرنے کے بعد بھی خطاب سے دور ہی رہی ہے- پچھلے دو سیزن سے ٹیم نے شروع سے ہی بہترین مظاہرہ کیا ہے- لیکن پلے اآف میں وہ اپنی اس کارکردگی کو قائم نہیں رکھ سکی تھی- 2018 میں فائنل میں پہنچی یہ ٹیم 2019 کے فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی- اس بار ٹیم نے کچھ معمولی بدلاؤ کیئے ہیں-

اس بار حیدرآباد نے فیبین ایلن اور مچل مارش جیسے کھلاڑیوں پر بولی لگائی اور ٹیم نے اس آئی پی ایل کے سب سے نوجوان کھلاڑی سنجے یادو کو بھی اپنے خیمے میں شامل کردیا-

کین ولیمز کی کپتانی والی اس ٹیم نے اس بار نوجوانوں پر ذیادہ زور دیا جو کہ اس کے ریٹیشن پلان میں بھی دیکھائی دیا ہے- ٹیم نے ویراٹ سنگھ کو 1.9 کروڑ میں خریدا جو سید مشتاق ٹورنامنٹ میں سب سے ذیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے- ویراٹ نے اس ٹورنامنٹ میں 57.16 کی اوسط سے رن بنائے-

اب تک ٹیم کے کوچ رہے ٹام موڈی کی جگہ انگلینڈ کو ورلڈ کپ جتانے والے ٹریور بیلس نے لی، جبکہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن بھی اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ٹیم میں آئے ہیں-

اس بار حیدرآباد کے حصے میں ویسٹ انڈیز کے فیبین (50 لاکھ) ، آسٹریلیا کے مچل مارش (2 کروڑ)، سنجے یادو (20 لاکھ) ویراٹ سنگھ (1.9کروڑ) ، عبدالشماد (20 لاکھ)

حیدرآباد کی نئی ٹیم:
بلے باز: کین ولیمز ، ڈیوڈ وارنر، منیش پانڈے ، ویراٹ سنگھ ، پریم گرگ ، عبد الشماد
بولر: بھونیشور کمار ، خلیل احمد ، سندیپ شرما ، سدھارتھ کال ،بلی اسٹین لیک ، ٹی نٹراج ، ابھیشیک شرما ، شہباز ندیم۔
آل راؤنڈر: مچل مارش ، فیبین ایلن ، وجے شنکر ، محمد نبی ، راشد خان ، سنجے یادو۔
وکٹ کیپر: جونی بیئرسٹو ،وردھیمان ساہا ، شریواستو گوسوامی۔

دن

تاریخ

مخالف ٹیم

مقام

چہارشنبہ

1 اپریل

ممبئی انڈینس

حیدرآباد

ہفتہ

4 اپریل

کنگس پنجاب الیون

موہائی

منگل

7 اپریل

رائل چیلنجر بنگلور

بنگلور

اتوار

12 اپریل

راجستھان رائلس

حیدرآباد

جمعرات

16 اپریل

کولکتہ نائٹ رائیڈرز

حیدرآباد

منگل

21 اپریل

راجستھان رائلس

جے پور

اتوار

26 اپریل

دہلی کیپیٹل

حیدرآباد

جمعرات

30 اپریل

چنئی سپر کنگس

حیدرآباد

اتوار

3 مئی

دہلی کیپیٹل

دہلی

منگل

5 مئی

رائل چیلنجر بنگلور

حیدرآباد

ہفتہ

9 مئی

ممبئی انڈینس

ممبئی
منگل12 مئیکنگس پنجاب الیونحیدرآباد
جمعہ15 مئیکولکتہ نائٹ رائیڈرزکولکتہ
Tags: