Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: نیا اہم اصول لاگو ہوگا اس آئی پی ایل میں، گنگولی نے کیے کئی اعلان

اسپورٹس ڈسک، 28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ کے 2020 سیزن کے لیے سورو گنگولی نے اب ہونے والے نئے اصولوں کااعلان کردیا ہے۔ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی نے پیر کو یہاں گورننگ کونسل کے اجلاس سے الگ یہ معلومات دی ، حالانکہ جس قواعد کا آنے والے آئی پی ایل میں استعمال کیا جائے گا۔ وہ پہلے سے ہی بین الاقوامی کرکٹ میں جاری ہے۔ بی سی سی آئی بھلے ہی کچھ مہینے بعد شروع ہونے والے آئی پی ایل میں اس قواعد کا استعمال کرنے جارہا ہے۔ لیکن اگر سابق میں دیکھیں، تو کبھی ایسے نوبت آئی کہ اسے آدھار(بیس) بنارکر اصول کےبارےمیں سنجیدگی سے سوچا جائے۔

برحال سورو گنگولی نے کہا کہ اس آئی پی ایل میں کنکشن سبسیٹیوٹ اصول کا استعمال کیا جائے گا۔ اگر آپ ابھی تک یہ اصول نہیں جانتے ہیں تو بتادیں کہ آئی سی سی کے نئے اصول کے مطابق اگر کسی کھلاڑی کو بلے بازی یا گیندبازی کے دوران چوٹ لگ جاتی ہے تو وہ میچ سے باہر جاسکتا اور اسکے ساتھ پر کوئی اور کھلاڑی میچ میں آسکتا ہے۔ اسے کنشکن اصول کہا جاتا ہے۔

وہیں، آئی پی ایل سے پہلے بی سی سی آئی دنیا کے سرفہرست کھلاڑیوں کو ملا کر ایک آل اسٹارس میچ کا انعقاد کرئے گا یہ میچ چیریٹی میچ ہوگا۔ گنگولی نے یہاں میڈیا سے کہا، ہم اس سیزن کنکشن سبسیٹیوٹ اور آل اسٹار میچ لیکر آرہے ہیں۔ فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ وہیں گنگولی نے کہا کہ اس سیزن پانچ ڈبل ہیڈر یعنی ایک دن میں دو میچ ہونگے۔ ایسے میں پہلا میچ چار بجے اور دوسرا میچ آٹھ بجے سے کھیلا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like