Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020: پنجاب نے بنگلور کو 97 رنوں سے ہرایا

اسپورٹس ڈسک،25ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ 2020 کے چھٹے مقابلے میں کنگز الیون پنجاب نے رائل چیلنجرس بنگلور کو 97 رن سے ہرا دیا۔ اس سیزن میں پنجاب کی یہ پہلی جیت ہے اور آر سی بی کی پہلی ہار، کنگز الیون پنجاب نے پھلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 3وکٹ پر 206 رن بنائے تھے۔ ہدف کا پچھے کرنے اتری آر سی بی کی ٹیم 17 اوور میں 109 رنوں پر سمٹ گئی۔

پنجاب کے  لیے کپتان کے ایل راہول نے سنچری بنائی۔ راہل نے 69 رن پر 132 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی انگیز میں 14 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔ آر سی بی کے وشوم دوبے  نے 2 اور چہل نے 1 وکٹ لیے۔

بنگلور کے لیے سندر نے سب سے ذیادہ 30 رن بنائے۔ انکے علاوہ اے بی ڈی ویلیئرس 18 گیند پر 28 رن بنائے۔ انکے علاوہ فنچ 20 اور وشوم دوبے 12 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

راہول نے 132 رن کی انگیز کھیلتے ہی رشبھ پنتھ کو پچھے چھوڑ دیا۔ وہ اس ٹورنامنٹ کے تاریخ میں زبردست اسکور بنانے والے ہندوستانی بن گئے۔ پنتھ نے 2018 میں 128 رنوں کی ناٹ آوٹ انگیز کھیلی تھی۔ اتنا ہی نہیں راہول کپتان کے طور پر بھی زبردست اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس معاملے میں پنجاب کے کپتان نے سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وارنر نے 2017 میں 126 رنوں کی انگیز کھیلی تھی۔

Tags:

You Might also Like