Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل 2020 : دہلی نے چنئی کو 44 رن سے شکست دی

دہلی نے چنئی کو 44 رن

اسپورٹس ڈسک،26ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل 2020) میں 25 ستمبر کو چنئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹل کے مابین کھیلا گیا۔ دہلی کیپٹل نے اس میچ میں چنئی سپر کنگز کو 44 رنز سے شکست دی۔

سی ایس کے کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ چنئی کا ٹورنامنٹ میں یہ تیسرا مقابلہ تھا جبکہ دہلی کا یہ دوسرا میچ تھا۔ چنئی سپر کنگز کی یہ لگاتار دوسری ہار ہے ۔ چنئی نے اوپننگ میچ میں ممبئی کو شکست دی تھی۔ اسکے بعد وہ راجستھان اور دہلی دونوں سے ہار گئی ہے۔

دہلی نے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر تین وکٹ پر 175 رن بنائے۔ شاندار انگیز کھیلنے کے لیے پرتھوی شا کو مین آف دی میچ دیا گیا۔ اسکے جواب میں چنئی سات وکٹ پر 131 رن ہی بنا پایا۔ چنئی کی طرف سے فاف ڈوپلیسی نے 43 رن اور جادھو نے 26 رن بنائے۔ کاگیسو ربادا نے 26 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ انریچ نے 21 رن دے کر 2 وکٹ لیے اور اکشر پٹیل نے 18 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا۔

اس سے پہلے دہلی کیپٹیل نے پہلے بلے بازی کا دعوت ملنے پر چنئی سپر کنگز کے خلاف تین وکٹ پر 175 رن بنائے۔ ددہلی کی طعد سے سلامی بلے بازی پرتھوی شا نے نصف سنچری 64 رن بنائے۔ وہی شیکھر دھون نے 35 ، رشبھ پنتھ نے ناٹ آوٹ 37، شریاس ایئر نے 26 اور مارکس نے ناٹ آوٹ 5 رن بنائے۔ چنئی کے لیے پیوش چاولہ نے 33 رن دے کر دو سیم کرون نے 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ دپیک چہر نے 38، جوش ہیزل ووڈ نے 28 اور رویندر جڈیجہ نے 44 رن دیئے۔

Tags:

You Might also Like