Type to search

ٹیکنالوجی

آئی پیڈ 2019 کی ہندوستان میں فروخت شروع

ٹیکنالوجی ڈسک، 28 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نئے آئی پیڈ 2019 کی فروخت ہندوستان میں شروع کردی گئی ہے۔ اپیل کے نئے آئی پیڈ کو ای۔کامرس سائٹ فلپ کارٹ اور ایمیزون سے خریدا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ آئی پیڈ 2019 کو گذشتہ مہینے امریکہ کے کپیرٹینو شہر میں منعقد ایونٹ میں آئی فون 11 اور اپیل واچ سیریز 5 کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ ان دو پراڈکٹ کی فروخت ہندوستان میں پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ آئی پیڈ 2019 کو قریب مہینے بھر بعد دستیاب کرایا گیا ہے۔ 10.2 انچ والا آئی پیڈ مارکیٹ میں گذشتہ سال پیش کیے گئے 2018 والے آئی پیڈ ماڈل کی جگہ لے گا۔ یہ آئی پیڈ او ایس اور اے 10 فیوژن ایس او سی پر چلتا ہے۔

یاد رہے کہ آئی پیڈ 2019 کے دو ماڈل مارکیٹ میں اتارے گئے تھے، وائی فائی اور وائی۔فائی + سیلولر، ہندوستانی بازار میں آئی پیڈ 2019 کے وائی۔فائی ویرینٹ کی شروعاتی قیمت 29990 روپے ہے۔ یہ قیمت 32 جی بی اسٹوریج ماڈل کا ہے۔ 128 جی بی والے وائی۔فائی ماڈل کی قیمت 37990 روپے ہے۔ وائی۔فائی + سیلولر ماڈل کی شروعاتی قیت 40990 روپے ہے۔ یہ قیمت 32 جی بی ویرینٹ کا ہے، 128 جی بی والے وائی۔فائی + سیلولر ماڈل کی قیمت 48990 روپے ہے۔

آئی پیڈ 2019 تفصیلات

آئی پیڈ او ایس پر چلتا ہے۔

اس میں 10.2 انچ کا ریٹنا ڈسپلے

(2160x 1620 پکسلز)

32 اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ

8 میگا پکلس ریئر کیمرا

ویڈیو کالنگ کے لیے 1.2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا

اسکا یپرچر 2.4  ایف ہے۔

Tags: