Type to search

ٹیکنالوجی

مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر 25 بعد، 15 جون 2022 کو ہوگا ریٹائر

مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر

انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 16 اگسٹ 1995 میں ریلیز کیا تھا۔
 ایکسپلورر کو 15 جون 2022 کو بند ہوجائے گا۔
ایک وقت میں لوگ اسی ویب براؤزر پر کام کیا کرتے تھے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے بدلے کرومیم بیسڈ ایج براؤزر


ٹیکنالوجی ڈسک، 22 مئی (ذرائع) دنیا کی معروف ٹیک کمپنی مائیکرو سافٹ نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ کمپنی نے اپنے وقت کا مشہور ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مائیکرو سافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر نے پچھلے 25 سالوں سے ذیادہ تک لوگوں کو سرویس دی۔

مائیکروسافٹ اپنے ویب براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 2022 میں بند ہونے جارہا ہے۔

بتادیں کہ اسکو پانچ فیصدی لوگ ہی آج استعمال کرتے ہیں۔ سال 2003 تک مائیکروسافٹ کو ویب براؤزر ٹاپ پر تھا۔
پچھلے سال اگسٹ میں ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ جون 2021 میں مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر بند ہوجائے گا،

لیکن اب مائیکروسافٹ نے آفیشل طور پر کہے دیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کو 15 جون 2022 کو بند کردئے گی یہ ویب براؤزر آج کے براؤزر کے سامنے ٹک نہیں پایا،

بتادیں کہ مائیکرو سافٹ کا انٹرنیٹ ایکسپلورر دنیا کے سبھی کمپویٹر اور لیٹ ٹاپ میں پہلے سے ہی انسٹال آتا ہے۔
لیکن کروم اور موزیلا فائرفاکس نے لگاتار اپنے کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

کچھ نہ کچھ نیا کیا جسکی وجہ سے لوگوں میں اپنی ذیادہ پہنچ بنا لی۔

تقریبا انٹرنیٹ کا 66فیصدی ٹریفک کروم براؤزر سے آتا ہے۔

کروم میں گوگل ٹرانسلیشن، بہت سارے ایکسٹینشن اور کئی موڈ بھی فراہم کراتا ہے۔

اب 25 سال کے بعد مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر صرف تاریخ میں رہے جائے گا۔

مائیکروسافٹ ایج پروگرام کے منیجر سین لیندرسے نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینڈوز 10 پر انٹرنیٹ ایکسپلورر اب مائیکروسافٹ ایج میں ہے۔

انٹرنیٹ ایکسپلورر کے بدلے کرومیم بیسڈ ایج براؤزر
کرومیم پر مبنی مائیکرو سافٹ ایج براؤزر ونڈوز اور میک او ایس سبھی کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس میں انبلٹ پرائیوسی اور سیکیورٹی ملے گی۔
اسے ڈاؤن لوڈ کرکے آپ گیلکسی ورژن کو ریپلیس کرسکتے ہیں۔
کمپنی نے اسکی اسپیڈ اور پرفارمینس کو لیکر بڑے بڑے دعوے کیے ہیں۔

 ایکسپلورر اگلے سال تک چلے گا اور اس کی جگہ پر پوری طرح سے نیا مائیکرو سافٹ ایج آجائے گا۔

مائیکرو سافٹ ایکسپلورر سے مائیکروسافٹ ایج پر آسانی سے سوئچ کے لیے مائیکرو سافٹ نے کچھ ماہ پہلے ایج کے لیے آئی ای موڈ تیار کیا تھا۔