Type to search

اسپورٹس

ہندوستانی ہاکی کھلاڑی سنیتا لاكڑا نے ہاکی سے لیا ریٹائرمنٹ

نئی دہلی، 02 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی دفاعی کھلاڑی سنیتا لاكڑا نے اپنے گھٹنے کی چوٹ سے پریشانی کے سبب جمعرات کو بین الاقوامی ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی ڈیفینڈر سنیتا لاكڑا  نے جمعرات کو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا- وہ 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا میڈل جتنے والی ٹیم کا حصہ تھی- انہوں نے کہا کہ انہیں چوٹ کی وجہ سے دوبارہ گھٹنے کی سرجری کرانا پڑے گا- اس طرح 28 سال کی کھلاڑی کا ٹوکیو اولمپک کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کا خواب ٹو ٹ گیا-

ہاکی انڈیا کی طرف جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا آج میرے لیے بہت جذباتی دن ہے، سنیتا نے 2008 سے ٹیم سے جڑنے کے بعد 2018 کی ایشیائی چیمپیئن ٹرافی کے دوران ہندوستان کی کپتانی کی جس میں ٹیم دوسرے مقام پر رہی تھی- انہوں نے ہندوستان کے لیے 139 میچ کھیلے اور وہ 2014 کے ایشیائی کھیلوں کی کانسی فاتح ٹیم کا بھی حصہ رہی-

Tags: