Type to search

وائرل

ریوا اروڑا کی عمر کو لیکر ماں نشا نے دیا جواب

ریوا اروڑا

وائرل ڈسک، 24 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ، ذرائع) کچھ دن پہلے اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر ریوا اروڑا کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ کرن کندرا کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔ اسکی وجہ سے لوگوں نے ایکٹر کو کافی کچھ سنایا تھا۔

 

کہا تھا کہ 12 سال کی بچی کے ساتھ 38 سال کا شخص رومانس کررہا ہے۔ لڑکی کے والدین کو توجہ دینا چاہیئے۔ اب اس معاملے میں ریوا کی ماں نشا اروڑا نے ردعمل دیا ہے اور ٹرولر کو زبردست جواب دیا۔

 

ریوا اروڑا نے انسٹاگرام اسٹوری میں والدہ کا پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے بیٹی کی عمر کو لیکر پھیل رہی افواہوں پر فل اسٹاپ لگایا ہے۔

وہ لکھتی ہے میں ابھی تک خاموش تھی لیکن اب اور نہیں۔ میری بیٹی کی عمر کو لیکر لگ رہے سبھی الزام غلط ہے اور سوشل میڈیا چینل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ جھوٹی افواہ آگ کی طرح پھیلتی ہے۔

یہ دیکپنا افسوسناک ہے اور میرے لیے مایوسی ہے۔ نامی سوشل میڈیا ہینڈلس پر اس طرح کی خبر کو ڈالنے سے پہلے آپ کو میرے سے ایک بار کراس چیک کرنا چاہیئے تھا۔ میری بیٹی ایک ایکٹر ہے سالوں سے وہ انڈسٹری میں کام کررہی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riva Arora (@rivarora_)

 

اسکے علاوہ نشا اروڑا نے انڈین فورمس سے بھی بات کی۔ اس میں انہوں نے کہا، یہ بہت بدقسمتی ہے کہ نامی پبلیکیشنز اس طرح کی غلط معلومات ایک لڑکی کے بارے میں بنا جانچ کیے پھیلا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riva Arora (@rivarora_)

 

میری بیٹی ابھی دسویں میں ہے اور پچھلے 13 سالوں سے اس انڈسٹری میں کام کررہی ہے۔

ریوا اروڑا کو بہت سے لوگوں نے 12 سالہ لڑکی کہا اور کرن کندرا کے ساتھ ویڈیو میں نمایاں ہونے کے بعد اسے ٹرول کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Riva Arora (@rivarora_)

 

اس سب کے درمیان ریوا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا اور انہوں نے مرمر سیلفی میں انہوں نے مختلف پوز دیے۔ اداکارہ نے اس کے کیپشن میں لکھا- ‘نفرت سب سے اچھی تعریف ہے جو آپ کو مل سکتی ہے۔

اپنے والدین کی اکلوتی اولاد، ریوا اروڑہ وکی کوشل کی فلم ‘وری – دی سرجیکل اسٹرائیک’، سری دیوی کی فلم ‘مام’، شردھا کپور کی فلم ‘حسینہ پارکر’، جھانوی کپور کی فلم ‘گنجن – دی کارگل گرل’ اور ابھیمنیو داسانی کی فلم مرد کو درد نہیں ہوتا کے علاوہ ٹی وی شو میرے پاپا ہیرو ہیرا لال میں کام کرچکی ہے۔ یہی نہیں ریوا اروڑا کو ہالی ووڈ فلم بیسٹ فرینڈ میں بھی موقع مل چکا ہے۔

Tags: