Type to search

ٹیکنالوجی

انفنکس ہاٹ 9 سیریز سے 29 مئی کو اٹھے گا پردہ

انفنکس ہاٹ 9

ٹیکنالوجی ڈسک،23مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انفنکس ہاٹ 9 سیریز سے ہندوستان میں 29 مئی کو پردہ اٹھے گا، ای-کامرس کمپنی پلیٹ فارم نے یہ معلومات دی ہے- سوشل میڈیا پر 20 مئی کو انفنکس کے نئے اسمارٹ فونس لاچ ہونے کی معلومات دی گئی تھی-

 

اسمارٹ فون کمپنی انفنکس نے بتایا تھا کہ فلپ کارٹ نے اعلان کردیا ہے کہ نئے انفنکس ہاٹ 9 فونس کب لانچ ہوسکتے ہیں، ای-کامرس کمپنی نے ان ہینڈسیٹ کو کسی فیچر یا اسپیسفیکیشن کا خلاصہ نہیں کیا ہے- لیکن انفنکس ہاٹ 9 پرو فلپ کارٹ کی ایک جھلک ضرور ملی ہے-

 

فلپ کارٹ کے ہوم پیج کے مطابق انفنکس ہاٹ سیریز 29مئی کو دوپہر 12 بجے لانچ ہوگی-

اس سیریز میں کمپنی کی طرف سے انفنکس اور فلپ کارٹ نے اپنے ٹیزر پیج پر انفنکس ہاٹ پر کی ایک تصویر شیئر کی ہے- اس ٹیزر سے پتہ چلتا ہے کہ فون میں کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہوگا-

ہینڈسیٹ میں ریئر پرایک فنگر پرنٹ سینسر دیا جائے گا- اسکے علاوہ ہول پنچ ڈیزائن کے ساتھ فرنٹ میں کیمرا کٹ آوٹ دیکھا جاسکتا ہے-

 

اسمارٹ فون انفنکس پرو میں 6.6 انچ آئ پی ای ایچ ڈی + ایل سی ڈی ڈسپلے ہوگی- فون میں اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو اے 25 پروسیسر ، 4جی بی ریم اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔

Tags:

You Might also Like