Type to search

ٹیکنالوجی

انفنکس ہاٹ 9 پرو کی فروخت آج سے فلپ کارٹ پر

ٹیکنالوجی ڈسک،5جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انفنکس ہاٹ 9 رو اسمارٹ آج پہلی بار فروخت کے لیے ملک میں دستیاب ہوگا۔ فون کی سیل فلپ کارٹ پر ہوگی اور فون پر کئی لانچ آفرس بھی دیئے جارہے ہیں۔ انفنکس ہاٹ 9 پرو میں کواڈ کیمرا سیٹ اپ اور ہول پنچ ڈسپلے ڈیزائن دی گئی ہے۔ فون میں 48 میگا پکسل ریئر کیمرا دیا گیا ہے۔

 

انفنکس ہاٹ 9 پرو : قیمت اور آفرس

انفنکس ہاٹ 9 پرو کی ہندوستان میں قیمت 9499 روپے ہے۔ ہینڈ سیٹ کی فروخت آج سے ای۔کامرس ویب سائٹ فلپ کارٹ پر دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔ اسمارٹ فون کو بلیو اور وائلٹ کلر میں لانچ کیا گیا ہے۔ فلپ کارٹ پر لانچ آفر کے تحت فلپ کارٹ ایکسس بینک کریڈیٹ کارڈ کے ذریعہ فون خریدنے پر 5 فیصدی ان لمیٹیڈ کیش بیک، ایکسس بینک بز کریڈیٹ کارڈ کے ساتھ 10 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ اسکے علاوہ ہر مہینے 792 روپے فی مہینے پر نو کاسٹ ای ایم آئی کے ساتھ بھی فون خریدا جاسکتا ہے۔

 

انفنکس ہاٹ 9پرو :اسپسیفیکیشن

انفنکس ہاٹ 9 پرو میں ڈیوئل سم سلاٹ دیئے گئے ہیں۔ فون میں 6.6 انچ ایچ ڈی + ہول پنچ ایل سی ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ریشو 20:9 ہے۔ اسکرین ٹو باڈی ریشو 90.5 ہے۔ اسمارٹ فون میں 2 گیگا ہرٹز کا اکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 پروسیسر ، 4 جی ریم ہے۔ ان بلڈ اسٹوریج 64 جی بی ہے۔ جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ بڑھا کر 256 جی بی تک کیا جاسکتا ہے۔

 

کیمرے کی بات کریں تو انفنکس ہاٹ 9 پرو میں ریئر پر کواڈ کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فون میں اپرچر ایف 1.8 کے ساتھ 48 میگا پکسل پرائمری ، 2 میگا پکسل ڈپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو لینس اور اسکے علاوہ لو لائٹ سینسر ہے۔ فون میں کواڈ ۔ ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ سیلفی کے لیے اسمارٹ فون میں اپرچر ایف 2.0 اور ایل ای ڈی کے ساتھ 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے۔ فون اینڈروئیڈ 10 بیسٹ ایکس او ایس 6.0 پر چلتا ہے۔

فون میں 5000ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ انفنکس ہاٹ 9پرو میں ریئر پر فنگر پرنٹ سینسر ہے۔ اسکے علاوہ فیس ان لاک فیچر بھی ملتا ہے۔

Tags:

You Might also Like