Type to search

ٹیکنالوجی

انفنکس ہاٹ 12 پرو لانچ، 50 ایم پی کیمرا اور 8جی بی ریم

انفنکس ہاٹ 12 پرو

ٹیکنالوجی ڈسک، 9 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انفنکس نے ہندوستانی بازار میں انفنکس ہاٹ 12 پرو اسمارٹ فون کو 10999 روپے میں لانچ کردیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 5000ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو کہ 18واٹ فاسٹ چارجینگ کو سپورٹ کرتی ہے۔

UniSoc T616 SoC پروسیسر سے لیس اس فون میں 8جی بی ریم اور 12جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ 50 میگا پکسل ڈوئل ریئر کیمرا سے لیس ہے۔

یہ نیا اسمارٹ فون واٹر ڈراپ نوچ اسٹائل کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔

انفنکس ہارٹ 12 پرو کے کیمرا فیچرس
انفنکس فون کے کیمرے کی بات کریں تو اس اسمارٹ فون کے ریئر میں ایف/1.6 اپرچر کے ساتھ 50 میگا پکسل کا پہلا کیمرا دیا گیا ہے۔
وہیں اس میں سیلفی کے لیے 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔
انفنکس فون میں کنیکٹیویٹی کی بات کریں تو اس میں 4 LTE، WCDMA، GSM، WiFi، بلوٹوتھ v5 اور جی پی ایس دیا گیا ہے۔
فون میں جی سینسر، ای کمپاس سینسر اور پراکسیمٹی سینسر دیا گیا ہے۔
بیٹری بیک اپ کی بات کریں تو فون میں 5,000ایم اے ایچ بیٹری ہے جو 18واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
فون کی لمبائی 164.2، چوڑائی 75، موٹائی 8.42 ملی میٹر اور وزن 191 گرام ہے۔

انفنکس ہارٹ 12 پرو کے اسپیسیفیکشن
انفنکس فون کے پروسیسر کی بات کریں تو اوکٹا کور Octa core 12nm UniSoc T616 SoC دیا گیا ہے۔
فون میں اسٹوریج 8جی بی ریم اور 128جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔

انفنکس فون میں 6.6 انچ کا ایچ ڈی + ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کا ریزولوشن 1612×720 پکسلز ہے۔ 90ہرٹز ریفریش ریٹ اور 180ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ 480 نٹس تک پیک برائٹنس ہے۔

آپریٹنگ سسٹم کی بات کریں تو یہ اسمارٹ فون اینڈروائیڈ 12 پر بیسڈ XOS 10.6 پر کام کرتا ہے۔

انفنکس ہارٹ 12 پرو کی قیمت

اسمارٹ فون کی قیمت کی بات کی جائے تو انفنکس ہاٹ 12 پرو کے 6جی بی ریم + 64جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 10999 روپے ہے۔

وہیں 8جی بی ریم + 128جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 12999 روپے ہے۔ حالانکہ شروعاتی قیمت کے طور پر انفنکس ٹاپ اینڈ ویرینٹ کو 11999 روپے میں دستیاب کروا رہی ہے۔

یہ آفر کب تک چلے گا اسکے بارے میں معلومات نہیں ہے۔ فون کے کلر آپشن کی بات کریں تو یہ اسمارٹ فون بلو اور لائٹ سیبر کلر آپشن میں دستیاب ہے۔

اسمارٹ فون کے دستیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، نیا انفنکس فون 8 اگست سے فلپ کارٹ کے ذریعہ فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔
ای کامرس ویب سائٹ فلپ کارٹ ایکسیس بینک کارڈ کے ذریعہ انفنکس ہاٹ 12 پرو کی خرید پر 5 فیصد کیش بیک پیش کررہا ہے۔

Tags:

You Might also Like