Type to search

اسپورٹس

 ہند-ویسٹ انڈیز: ہندوستان ٹی 20 کے بعد ونڈے کے لیے تیار، 4 نئے کھلاڑی ٹیم میں شامل

گیانا/8اگسٹ(اردو پوسٹ) ہندوستانی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ کی ہار سے ابھرتے ہوئے نئی شروعات کی ہے- اس نے ویسٹ انڈیز کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 0-3 سے ہرایا ہے- اب ہندوستان کے سامنے تین میچوں کی ونڈے سیریز ہے جو یہاں کے پروویڈنس اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے جانے والے پہلے میچ سے شروع ہورہی ہے- ہندوستان نے ٹی 20 کی ورلڈ فاتح کو ہر میچ میں تقریبا ایکطرفہ انداز میں مات دی- اب کپتان ویراٹ کوہلی کی ٹیم کی کوشش ونڈے میں بھی اسی طرح کو جاری رکھنا چاہے گی-

ٹی 20 اور ونڈے ٹیموں میں 4 کھلاڑ الگ ہے- چاہر دیپک اور راہل ونڈے میں نہیں ہے- واشٹنگٹن سندر بھی 50 اوور کے میچ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے- ونڈے ٹیم میں کلدیپ یادو اور یوجویندر چہل کی سپین جوڑی واپسی کررہی ہے- کنال پانڈیا کے مقام پر کیدار جادھو ونڈے ٹیم میں آئے ہیں- محمد سمیع بھی ٹیم میں لوٹ آئے ہیں-

Tags:

You Might also Like