Type to search

اسپورٹس

ڈسمبر 17 سے ایڈیلیڈ میں ڈے نائٹ ٹیسٹ شروع ہوگا ہندوستان کا آسٹریلیا دورہ

اسپورٹس ڈسک،7اکتوبر(بھاشا) ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا دورے پر میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوران پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 ڈسمبر سے کھیلے گی اور یہ دن۔رات کا مقابلہ ہوگا۔ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں گلابی گیند کے ٹیسٹ کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 ڈسمبر سے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

ایسا لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے درمیان ایک ہفتے کے فرق کے ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے درخواست کو قبول کرلیا ہے۔ تیسرا ٹیسٹ سڈنی میں 7 جنوری سے ہوگا۔ جبکہ آخری ٹیسٹ برسبین میں 15 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ سمجھا جارہا ہے کہ ہندوستان ٹیسٹ میچ سے پہلے تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اتنے ہی میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلے گا۔ ون ڈے میچ 26، 28 اور 30 نومبر کو برسبین ، جبکہ ٹی 20 مقابلے ایڈیلیڈ اوول میں 4، 6 اور 8 ڈسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس درمیان، آسٹریلیائی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے منگل کے روز ان خدشے کو خارج کردیا کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیل رہے اہم بلے باز اسٹو اسمتھ اور تیز گیند باز پیٹ کمنس سمیت ٹیم کے کچھ اسٹار کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف ڈسمبر میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے لال گیند سے پریکٹس کا موقع نہیں ملے گا۔

Tags:

You Might also Like