Type to search

اسپورٹس

ویمنز ہاکی: ہندوستانی ٹیم پر بھاری نیوزی لینڈ، 2-1سے ہرایا

اسپورٹس ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ویمنز ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں پیر کو یہاں 2-1 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا – ہندوستانی ٹیم نے دورے کے پہلے میچ میں 0-4 سے جیت درج کی تھی- نیوزی لینڈ نے اچھی شروعات کی او پہلے کوارٹر کے شروع میں ہی پینالٹی کارنر حاصل کیا جسے میگن ہل نے تیسرے منٹ میں گول میں بدلا-

نوجوان سلامی ٹیٹ نے پہلے کوراٹر کے آخری لمحات میں پینالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کو برابری دلائی- دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن کوئی بھی ٹیم اس دوران گول نہیں کرپائی-
آخری 15 منٹ میں دفاعی کی ڈھیل ہندوستان کو بھاری پڑی- نیوزی لینڈ کو پینالٹی اسٹروک ملا جسے میگن ہل نے گول میں بدلنے میں کوئی غلطی نہیں کی- ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا میچ چہارشنبہ کو کھیلا جائے گا-

Tags:

You Might also Like