Type to search

قومی

ریلوئے 1 جون سے ہر روز 200 ٹرینیں چلائیں گے، جلد آن لائن شروع ہوگی ٹکٹوں کی بکنگ

دہلی،19مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں جاری کورونا بحران کے درمیان ہندوستانی ریلوئے نے شرامک (لیبر) ٹرینوں کے علاوہ یکم جون سے 200 نان اے سی ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوئے نے ٹیوٹ کر کے اسکی معلومات دی ہے۔ ریلوئے نے ٹیوٹ کرکے کہا، شرامک اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ انڈین ریلوئے یکم جون سے ہر روز 200 اسکے علاوہ ٹائم ٹیبل ٹرینیں چلانے جارہا ہے۔ جو کہ نان اے سی سکنڈ کلاس کی ٹرین ہونگی اور ان ٹرینوں کی بکنگ آن لائن ہی دستیاب ہوگی۔ ٹرینوں کی فہرست جلد ہی دستیاب کرائی جائے گی۔

 

اسکے پہلے بھی ریلوئے نے ایک ٹیوٹ کیا تھا، ریلوئے نے ٹیوٹ کیا تھا، انڈین ریلوئے کی طرف سے شرامک ٹرینوں کا آپریشن جاری ہے۔ اب تک کل 1600 ٹرینوں کے ذریعہ سے تقریبا 21.5 لاکھ لیبر کو انکے مقامات تک پہنچایا جاچکا ہے۔ مزدوروں کو بڑی راحت دیتے ہوئے انڈین ریلوئے آج کے دن تقریبا 200 لیبر اسپشیل ٹرینوں کا آپریشن کرنے جارہا ہے۔