Type to search

اسپورٹس

آئی پی ایل نیلامی 2020 : چھائے رہے آسٹریلیائی کھلاڑی

اسپورٹس ڈسک،19ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) انڈین پریمر لیگ (آئی پی ایل) کے 2020 سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی ہورہی ہے۔ اس میں 332 کھلاڑیوں پر فرنچائز بولی لگا رہے ہیں۔ ان 332 کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کرائے گئے 997 کھلاڑیوں میں انتخاب کیا گیا ہے۔ جس میں سے 186 ہندوستانی کھلاڑی ہے۔ جبکہ 143 عیر ملکی ہے۔ تین کھلاڑی ایسوسی ایٹ ممبر کے ہے۔ نیلامی میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی کافی پوچھ رہی۔ کریس لن کو دو کروڑ روپے کی بیس پرائس پر ممبئی انڈینس نے خریدا، آسٹریلیا کے تیز گیندباز پیٹ کمنس کے لیے ویراٹ کی ٹیم آر سی بی اور دہلی کیپٹل کے درمیان کافی لڑائی ہوتی رہی۔ آخر کار انہیں 15.50 کروڑ کی ریکارڈ رقم میں کے کے آر نے خریدا، ناتھن کلٹر آٹھ کروڑ روپے میں بکے جبکہ آسٹریلیائی اووپنر آرون فنچ 4.40 کروڑ روپے میں آرسی بی کے حصہ میں گئے۔

Tags:

You Might also Like