Type to search

جرائم و حادثات

ہندوستانی بحریہ کا طیارہ مگ ۔29کے، حادثے کا شکار ، پائلٹ محفوظ

گوا،23فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی بحریہ کا مگ 29 کے ، کا ایئرکرافٹ کریش ہوگیا۔ ایئرکرافٹ نے روٹین ٹریننگ کے لیے اڑان بھری تھی۔ یہ حادثہ گوا میں ہوا۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پائلٹ کی حالت بہتر ہے۔

حادثے کیسے ہوا ، اسکی جانچ ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔ حادثے کی جانچ کے لیے ایک انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔ حادثے کے بعد جاری ایک بیان میں بحریہ نے کہا، اس معاملے کی جانچ کے ہدایت دے دیئے گئے ہیں۔

اس ایئرکرافٹ کے کریش ہونے سے 3 مہینے پہلے ایک اور مگ 29 کے ، کریش ہوا تھا۔ 16نومبر 2019 کو جہاز کریش ہوکر گوا کے ایک گاؤں میں جا گرا تھا۔ دراصل ٹریننگ میشن کے لیے روانہ مگ 29کے، ایئرکرافٹ بھی اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد کریش ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں ایئرکرافٹ میں سوار پائلٹ محفوظ بچ گئے تھے۔

Tags:

You Might also Like