Type to search

ٹی وی اور فلم

سنی ہندوستانی بنے انڈین آئیڈل 11 کے فاتح، ٹرافی کے جیتے 25 لاکھ روپے

ٹی وی ڈسک،24فروری(اردو  پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ریالٹی شو انڈین آئیڈل 11 کا فائنل قسط کافی دھماکے دار رہا۔ سنگیت کے اس عظیم شو میں 5 بچے ہوئے فائنلسٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ حالانکہ شو میں بازی سنی ہندوستانی نے ماری، سنی ہندوستانی کو انڈین آئیڈل 11 کی ٹرافی کے ساتھ 25 لاکھ روپے کا انعام بھی ملا۔ شو کے فائنل میں کنٹیسٹنٹ کا خاندان بھی موجود تھا۔ وہیں شو میں پہلے رنر اپ روہت راوت اور دوسری رنر اپ اونکنا مکھرجی رہے۔ بتادیں کہ انڈین آئیڈل میں دونوں رنر اپ کو 5-5 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

اس ریالٹی شو میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر ادریز گھوش اور ردمھم کلیان رہے۔ وہیں انڈین آئیڈل کا یہ سیزن کافی بحث میں رہا۔ شو کی جج نیہا ککڑ اور ہوسٹ آدتیہ نارائن کے درمیان تعلقا کو لیکر بھی انڈین آئیڈل 11 نے خوب سرخیاں بٹوری، وہیں فائنل میں کنٹیسٹنٹ نے پورے جوش کے ساتھ پرفارم کیا۔

بتادیں کہ انڈین آئیڈل 11 فاتح کے ونر سنی ہندوستانی پنجاب کے بھٹینڈا سے ہے۔ سنی تب سے سب سے مقبول کنٹیسٹنٹ میں سے ایک رہے جب سے وہ آڈیشن میں نظر آئے تھے۔ انکی آوزا نصرت فتح علی خان سے کافی ملتی ۔ جھلتی ہے۔ جس سے شو کے تینوں جج کافی حیران رہ گئے تھے۔ وہیں انڈین آئیڈل کے گرینڈ فائنل میں ایکٹر ایوشمان کھرانا اپنی فلم شبھ منگل زیادہ ساودھان کے پروموشن کے لیے پہنچے۔ اس دوران انکے ساتھ اداکارہ نینا گپتا بھی نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like