Type to search

اسپورٹس

کرکٹر منیش پانڈے اس اداکارہ سے کرنے جارہے ہیں شادی

اسپورٹس ڈسک،11اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹر منیش پانڈے بہت جلد ڈیٹنگ کے بعد اب اداکارہ اشریتا شیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی منیش پانڈے بھی ان اسٹار کرکٹرس کی لسٹ میں شامل ہوگئے ہیں جو حسیناؤں کے آگے اپنا دل ہار بیٹھے اور کلین بولڈ ہوگئے۔ ایسے میں ہم آپ کو ملانے جارہے ہیں اشریتا شیٹی سے جو ٹیلی ویژن کے ساتھ ساؤتھ فلموں کی جانی مانی اور بے حد خوبصورت اداکارہ ہے۔

مڈ ڈے کی رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ے کہ مینش اور اشریتا اسی سال 2 ڈسمبر کو ممبئی میں شادی کرسکتے ہیں۔ دونوں کی شادی کا پروگرام ممبئی میں ہی دو دنوں تک چلے گا۔ بتادیں کہ اس وقت منیش پانڈے وجئے ہزارے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کرناٹک ٹیم کی کپتانی سنبھال رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ شادی کی یہ تاریخ اس لیے طے کی گئی ہے کہ تاکہ اس اسٹار اسٹڈایونٹ میں ٹیم انڈیا کے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی شرکت کرسکیں۔

دونوں کو لیکر کافی وقت سے ڈیٹنگ کی خبریں ہیں حالانکہ ابھی تک دونوں میں سے شادی کو لیکر کوئی بھی آفیشل بیان نہیں دیا گیا ہے۔ 26 سالہ اشریتا شیٹی کئی فلموں میں نظر آچکی ہے۔ شیٹی ایک بیوٹی مقابلے سے سرخیوں میں آئی تھی۔ انہوں نے اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔ اگر دونوں کی شادی ہوتی ہے تو انوشکا شرما ۔ویراٹ کوہلی، یوراج سنگھ ۔ ہیزل کیچ، ظہیر خان۔ سگاریکا، ہربھجن سنگھ ۔ گیتا بسرا، محمد اظہر الدین۔ سنگیتا بجلانی کے بعد یہ جوڑی بھی ان ناموں میں شامل ہوجائے گی جو کرکٹر اور اداکارؤں کی جوڑی ہے۔ تصویروں سے صاف ہے کہ اشریتا بے حد معصوم اور خوبصورت ہے۔ بتادیں کہ دونوں اپنی تصویر ساتھ میں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے بھی پرہیز ہی کرتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like