Type to search

اسپورٹس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی لگاتار دوسری جیت، بنگلہ دیش کو 18 رن سے شکست دی

اسپورٹس ڈسک،24فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہرمن پریت سنگھ کی قیادت والی ٹیم انڈیا کا کامیاب سفر دوسرے میچ میں بھی جاری رہا- ہندوستانی ٹیم نے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کو 17ر ن سے ہرانے کے بعد پیر کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کو بھی 18 رن سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری جیت درج کی- ہندوستانی ٹیم نے اس میچ میں ٹاس گنوا کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 142 رن بنائے، ٹیم کے لیے شیفالی ورما نے 17 گیندوں پر سب سے زیادہ 39 رن بنائے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم بیس اوور میں آٹھ وکٹ کھو کر 124 رن ہی بنا سکی اور 18رن سے مقابلہ ہار گئی- گیندبازی میں پونم یادو نے تین وکٹ لیے- اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست پر پہنچ گئی ہے- ہندوستانی ٹیم کا اگلا مقابلہ اب 27 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہے-

Tags:

You Might also Like