Type to search

جرائم و حادثات

پنجاب: آئی اے ایف کا میگ 21 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار

آئی اے ایف میگ 21

چندی گڑھ،21 مئی (ذرائع) پنجاب کے موگا کے پاس جمعرات کی رات ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ 21 لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ہندوستانی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ پنجاب کے موگا ضلع کے گاؤں لانگیانا کے پاس کریش ہوگیا۔ ایس پی (ہیڈکوارٹر) گرودیپ سنگھ کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ ابھینو چودھری کی موت ہوگئی ہے۔

 

جہاز نے راجستھان کے سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھری تھی لیکن پنجاب آتے ہی کریش ہوگیا۔
گاؤں کے رہائشی علاقوں سے دور کھیتوں میں جہاز گرا۔ وہیں پائلٹ ابھینو چودھری کی موت ہوگئی۔

انکی لاش کھیتوں میں پڑی تھی، یہ حادثہ گذشتہ رات ہوا، ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے بھی اسکی تصدیق کی گئی ہے۔ فضائیہ نے حادثے کی جانچ کے حکم دیئے ہیں۔

ملی معلومات کے مطابق راجستھان کے سورت گڑھ ایئربیس سے پائلٹ ابھینو چودھری نے جگراوں کے پاس عنایت پورہ کے لیے اڑان بھری تھی۔

پریکٹس کے لیے گئے پائلٹ ابھینو نے جب عنایت پورہ سے واپس سورت گڑھ کے لیے اڑان بھری تو موگا کے گاؤں لانگیانا کے پاس آکر انکا جہاز حادثہ کا شکار ہوگیا۔

غنیمت یہ رہی ہے جہاز گاؤں کے گھروں سے صرف 500 میٹر کی دوری پر کھیتوں میں جا گرا۔
اس وجہ سے گاؤں میں کسی طرح کے جان و مال کا نقصان نہیں ہوا لیکن اس حادثے میں پائلٹ ابھینو چودھری کی موت ہوگئی۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر گوردیپ سنگھ نے بتایا کہ موگا ضلع کے لانگیانا گاؤں کے قریب ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہونے کا کنٹرول روم سے ایک پیغام موصول ہوا تھا۔
تبھی اسی وقت موگا کے ایس ایس پی ہرمنبیر سنگھ گل اور پولیس کے تمام اعلی افسران موقع پر پہنچے اور پائلٹ کو ڈھونڈنے کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی۔

Tags:

You Might also Like