Type to search

بزنس

آئندہ دو دہائیوں میں بھارت دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا: مکیش امبانی

مکیش

نئی دہلی 15؍ دسمبر (پریس نوٹ) بھارت کے سب دولت دولتمند صنعتکار شری مکیش انبانی نے منگلور کو کہا کہ بھارت آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شمار ہوگا اور اس دوران فی کس آمدنی بھی دوگنا ہوجائے گا۔

شری امبانی نے فیس بُک کے چیف مارک زاکربرگ کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ بھارت کا درمیانہ طبقہ ہر سال تین سے چار فیصد کی شرح سے بڑھے گا۔ ملک میں کل پریواروں میں درمیانہ طبقہ کی قریب 50 فیصد حصہ داری ہے۔
ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے سربراہ انبانی نے کہاکہ’’ میراماننا ہے کہ آئندہ دو دہائیوں میں بھارت دنیا کی ٹاپ تین معیشتوں میں شامل ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ ملک ایک سرکردہ ڈیجیٹل سماج بن جائے گا جسے نوجوان چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ ہماری فی کس آمدنی 1,800-2000 امریکی ڈالر سے بڑھ کر 5,000 امریکی ڈالر ہوجائے گی۔‘‘ امبانی نے کہا کہ فیس بُک او ر دنیا کی کئی دوسری کمپنیوں اور صنعتوں کے پاس بھارت میں تجارت کرنے، اس اقتصادی اور سماجی تبدیلی کا حصہ بننے کا ایک سنہری موقع ہے۔

مکیش امبانی ریلائنش انڈسٹریز کے چیئرمین ہیں۔ اس کی موجودگی پیٹرولیم کے علاوہ ٹیلی کام اور رٹیل سیکٹر میں ہے۔ فیس بُک سمیت دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں نے ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام یونٹ جیو پلیٹ فارمز میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔