Type to search

اسپورٹس

ہند۔ویسٹ انڈیز: ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ہندوستان نے بنائے یہ ریکارڈس

26اگسٹ(اردوپوسٹ) ہندوستان نے اتوار کو ویسٹ انڈیز کو 318 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے کر اینٹیگا ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا۔ ہندوستانی ٹیمنے چوتھی انگیز میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 419 رنوں کا ہدف رکھا تھالیکن اسکی پوری ٹیم صرف 100 رنوں پر سمٹ گئی۔ اسکے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز 0-1 کی برتری بنالی۔ ہندوستان کی اس جیت کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ بھی بنے۔ ایک نظر ڈالتے ہیں ان ریکارڈس پر۔۔۔۔

ویراٹ کوہلی نے بطور کپتان غیر ملکی زمین پر 12ویں جیت حاصل کی۔ اسکے ساتھ ہی وہ غیرملکی زمین پر سب سے کامیاب ہندوستانی کپتان بن گئے۔ انہوں نے سوربھ گنگولی کے غیرملکی زمین پر 11 ٹیسٹ میچ جتنے کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 318 رنوں سے شکست دی۔ یہ غیرملکی زمین پر انکی سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے سری لنکا کو 2017 میں 304 رنوں سے ہرایا تھا۔

ویراٹ کوہلی نے اپنے 47ویں ٹیسٹ میچ میں 27 ویں جیت حاصل کی۔ وہ اب ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان مہندرسنگھ دھونی کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ دھونی نے 60 ٹیسٹ میچوں میں سے 27 میں جیت حاصل کی تھی وہیں کوہلی نے اپنے 47ویں میچ میں یہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔
ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 318 رنوں سے ہرایا۔ رنوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ اسکی چوتھی سب سے بڑی جیت ہے۔ ہندوستان نے 16-2015 میں ساؤتھ افریقہ کو دہلی میں کھیل گئے میچ میں 337 رنوں سے ہرایا تھا۔

Tags: