Type to search

اسپورٹس

ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ سے پہلا ٹیسٹ جیتا، محمد سمیح نے سب سے زیادہ وکٹ لیے 

وشاکھاپٹنم،7اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا نے گھریلو میدان پر اپنی فاتح مہم جاری رکھتے ہوئے وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اتوار کو جنوبی افریقہ کو 203 رنوں سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری بنا لی ہے۔ دوسری انگیز میں ہندوستان کی اور سے سب سے زیادہ وکٹ محمد سمیع نے لیے۔ سمیع نے پانچ وکٹ لیے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری انگیز میں صرف 191 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس دوران سمیع نے کئی ریکارڈس اپنے نام کیے، سمیع اس دوران کپل دیو اور جوگل سری ناتھ کے ساتھ ایک خاص کلب میں بھی شامل ہوگئے۔ ہندوستان کی طرف سے ہندوستانی میدان پر دوسری انگیز میں پانچ وکٹ لینے والے سمیع کپل اور سری ناتھ کے بعد تیسرے تیز گیندباز ہے۔ جنوبی افریقہ کو 395 رنوں کے ہدف کا پچھا کرنا تھا۔ لیکن ٹیم 191 رنوں پر سمٹ گئی۔

سمیع پہلے ایسے گیندباز بھی بن گئے ہیں، جن کے کھاتے میں 2018 سے ابھی تک دوسری انگیز میں تین یا اس سے زیادہ پانچ وکٹ حاصل کیے۔ رویندر جڈیجہ نے بھی دوسری انگیز میں شاندار مظاہرہ کیا اور چار وکٹ لیے۔ وہیں پہلی انگیز میں سات وکٹ لینے والے اور اشون کے کھاتے میں ایک وکٹ آئی۔ اشون نے اس دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 350 رنوں کا عدد چھوا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 350 وکٹ لینے کے معاملے میں انہوں نے سری لنکا کے مرلی دھرن کے ورلڈ ریکارڈ کی برابری کی۔

Tags:

You Might also Like