Type to search

اسپورٹس

ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کے چوتھے دن 10 وکٹ سے ہاری ٹیم انڈیا

اسپورٹس ڈسک،24فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویلنگٹن کے بوسین ریزرو میدان پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ورلڈ نمبر ون ہندوستانی ٹیم کا مظاہرہ قابل رحم رہا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ہی انگیز میں 200 رنوں کے عدد کو بھی نہیں چھو سکی- نتیجہ یہ ہوا کہ اسے وکٹوں کے لحاظ سے ڈسمبر 2013 کے بعد سب سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا –

ٹیم انڈیا کو اپنے بلے بازوں کی شرمناک کاکردگی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ میچ کے چوتھے ہی دن پیر کو 10 وکٹ سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میزبان نیوزی لینڈ نے اپنی تاریخ کی 100 ویں ٹسٹ جیت درج کی اور دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہندوستان نے چار وکٹ پر 144 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھا یا لیکن اس کے بلے باز وکٹ پر ٹکنے کا کوئی جذبہ نہیں دکھا سکے اور اس کی دوسری اننگز محض 191 رنز پر سمٹ گئی۔

تیز گیند بازوں ٹم ساؤتھی 5 اور ٹرینٹ بولٹ 4 کے قہر کے آگے ہندوستانی بلے باز دوسری انگیز میں بھی بے بس نظر آئے، دنوں نے مل کردوسری انگیز مں 9 وکٹ نکالے- دوسری انگیز میں ہندوستان کی پوری ٹیم صرف 191 رنوں پر سمٹ گئی، اس طرح سے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 9 رنوں کی ہدف ملا جسے میزبان ٹیم نے بنا کسی نقصان کے حاصل کرلیا-

Tags:

You Might also Like