Type to search

اسپورٹس

ہندوستان کی نیوزی لینڈ سے شرمناک ہار، نیوزی لینڈ 7 وکٹ سے جیتا

اسپورٹس ڈسک،2مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویلنگٹن کے بیسن ریزرو کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ہوگلی اوول میدان نتیجہ بدلنے کے لیے پہنچی تھی۔ لیکن اس میدان پر بھی ہندوستان کا صورتحال نہیں بدلا اور نیوزی لینڈ نے اسے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کو ہی 7وکٹ سے ہرا دیا۔ اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی اور ہندوستان کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین ش میں پہلی سیریز ہارنے پر مجبور کردیا۔

ہندوستان نے پہلی انگیز میں 242 رن بنائے تھے اور نیوزی لینڈ کو اسکی پہلی انگیز میں 235 رنوں ر سمیٹ کر پوری انگیز میں سات رنوں کی برتری کے ساتھ اتری تھی۔ دوسری انگیز میں ہندوستانی بلے باز پوری طرح سے ناکام رہے اور ٹیم 124 رنوں پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ صرف 132 رنوں کے ہدف کو نیوزی لینڈ ٹیم نے چائے کے وقفہ سے پہلے 36 اووروں میں تین وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔ ایک وقت جب اسکی ٹام بلڈیل اور ٹام لاتھم کی سلامی جوڑی جس طرح سے کھیل رہی تھی اس سے لگ رہا تھا کہ اس میچ میں بھی ہندوستان کو 10 وکٹوں سے ہار ملے گی۔ ان دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 103 رن جوڑ لیے تھے۔ تبھی اومیش یادو نے لاتھم کو آوٹ کرکے ہندوستان کو پہلا وکٹ دلایا۔ لاتھم نے 74 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 52 رن بنائے۔ کپتان کین ولیمامسن پانچ رن بناکر جسپریت بمرہ کا شکار بنے۔

بمرہ نے ہی بلڈیل کی 113 گیندوں پر کھیلی گئی 55 رنوں کی انگیز کو ختم کیا۔ اس بلے باز نے اپنی انگیز میں اٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ راس ٹیلر اور ہنری نے ناٹ اٰوٹ پانچ۔پانچ رن بناکر جیت کی رسم پوری کی۔ ہندوستان کے لیے بمرہ نے دو وکٹ لیے۔ اومیش کے حصے ایک کامیابی آئی۔ محمد سمیع کو بلے بازی کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اس لیے وہ گیندبازی کرنے نہیں اترے، اس سے پہلے ٹرینٹ بولٹ اور ٹم نے ہندوستانی بلے بازی کی ایک بار پھر کمر توڑ کے رکھ دی۔
ہندوستان نے دوسرے دن کے ختم تک چھ وکٹ کے نقصان پر 90 رنوں کے ساتھ کیا تھا اور چھ وکٹوں میں ہندوستان کے سبھی کھلاڑی ، پرتھوی 14، اگروال 3، پجارا 24، ویراٹ کوہلی 14 رہانے 9 کے علاوہ اومیش 1 پر پولین لوٹ گئے تھے۔

Tags:

You Might also Like