Type to search

اسپورٹس

ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرایا، راہل اور شریاس ایئر کی طوفانی ففٹی

اسپورٹس ڈسک،24جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کے ایل راہل (56) ویراٹ کوہلی (45) اور شریاس ایئر (ناٹ آوٹ 58 رن) کی طوفانی بیٹینگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے جمعہ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا ۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے 5 میچ کی ٹی 20 سیریز میں 0-1 کی برری بنالی۔ ایڈن پارک میدان پر ہندوستان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا انتخاب کیا اور نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 203 رنوں کا اسکور کھڑا کیا، جواب میں ٹیم انڈیا نے 19 اوور میں 204 کااسکور بنا کر میچ جیت لیا۔ راہل نے 27 گیندوں میں 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ جبکہ ویراٹ کوہلی نے 32 گیندوں میں 3 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ ایئر نے اپنی ناٹ آوٹ انگیز میں 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

204 رنوں کا ہدف کا پچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اسے دوسرے اوور میں ہی اووپنر روہت شرما کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ روہت نے مشل کی گیند ر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہونے سے ٹھیک پہلے چھکا لگایا تھا۔ اور جس گیند پر آوٹ ہوئے اس پر بھی وہ کچھ ایسا ہی کرنا چاہتے تھے۔

Tags:

You Might also Like