Type to search

اسپورٹس

آسٹریلیا کو شکست دے کر ہندوستان نے 1-2 سےجیتی سیریز، روہت کی سنچری

روہت شرما

اسپورٹس ڈسک،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم نے اوپنر روہت شرما 119 کے سنچری اور کیپٹن ویراٹ کوہلی 89 کے ساتھ انکی شراکت داری کی بدولت آسٹریلیا کو تیسرے اور فیصلہ کن ونڈے میں 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ اتوار کو بنگلور کے ایم چننا سوامی اسٹیڈیم میں ملی اس شاندار جیت کے ساتھ ہندوستان نے اپنی میزبانی میں 3 میچوں کی ونڈے سیریز 1-2 سے جیت لی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے کپتان اسٹیو اسمتھ 131 کے سنچری کی بدولت 9 وکٹ پر 286 رن بنائے۔ اسکے جواب میں ہندوستان نے 47.3 اوور میں 3 وکٹ کھوکر 289 رن بناتے ہوئے 15 گیندیں باقی رہتے ہدف حاصل کرلیا۔

روہت شرما نے ٹیم انڈیا کومضبوط شروعات دی اور 119 رن کی انگیز کھیلی، انہوں نے 128 گیندوں پر 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ کیریئر کا 29 واں ونڈے سنچری لگانے والے روہت نے اوپنر لوکیش راہل 19 کے ساتھ 69 رن کی اوپننگ پاٹنرشپ کی۔

Tags:

You Might also Like