Type to search

اسپورٹس

ثانیہ اور انکیتا کے ساتھ فیڈ کپ چیلنج کیلئے ہندوستان تیار

دبئی،3مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاندار پرفارمینس کررہی انکیتا رینا اور تجربہ کار ثانیہ مرزا کی موجودگی سے ہندوستانی ٹیم منگل سے یہاں شروع ہورہے چھ ملکوں کی فیڈ کپ مقابلے میں پلے آف میں جگہ پکی کرنے کی کوشش کرئے گی- انکیتا اس سیزن کی شروعات سے شاندار تال میں ہے- انہوں نے آئی ٹی ایف مقابلے کے دو سنگلز خطاب جتنے کے ساتھ دو ڈبلز مقابلہ بھی اپنے نام کیے ہیں- وہ سنگلز رینکینگ میں کیریئر کے بہترین 160ویں مقام پر ہے لیکن فیڈ کپ میں انکا مظاہرہ شاندار رہا ہے جہاں انہوں نے خود سے بہتر کھلاڑیوں کو سخت ٹکر دی ہے، وہ کئی بار گرینڈ سلیم جیت چکی ثانیہ کے ساتھ کپتان وشال اپل کی سب سے بڑی ہتھیار ہوگی-کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ٹورنامنٹ تین ہفتہ کے وقفے سے کھیلا جارہا ہے- ہندوستان کو حالانکہ فائدہ ہوا ہے کیونکہ آسٹریلیائی اوپن نے ڈبلز میچ میں زخمی ہوئی ثانیہ مرزا کو ابھرنے کا وقت مل گیا- بڑے میچوں کو کھیلنے اور جیت درج کرنے کے انکے تجربہ سے ٹیم کو نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مدد کرئے گا ، انکیتا نے کہا ، میں سیزن کی اچھی شرعات کی ہے- اس لیے مقابلے سے پہلے میرا اعتماد بڑھا ہے- ظاہر ہے ثانیہ ہم سب کو اپنا بہترین کرنے کے لیے متاثر کریں گی-

Tags:

You Might also Like