Type to search

اسپورٹس

فیفا ۔ ہندوستان 2022 فٹ بال ورلڈ کپ ریس سے باہر، عمان نے کوالیفائر میں 0-1 سے ہرایا

اسپورٹس ڈسک،20نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم 2022 فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ منگل کو عمان کے خلاف ہوئے کوالیفائر مقابلے میں اسے 0-1سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ عمان کے لیے محسن نے میچ کے 33 ویں منٹ میں گول کیا۔ یہ دوسرا موقع ہے، جب کوالیفائر میں عمان نے ہندوستان کو ہرایا ہے۔ اس سے پہلے اس نے گوہاٹی میں ہندوستان کو 1-2 سے ہرایا تھا۔

کوالیفائر کے پانچ میچوں میں سے ہندوستانی ٹیم ایک بھی نہیں جیت سکا۔ اس نے 3 ڈرا کھیلے اور دو میں ہار ملی۔ اسکے پانچ میچوں سے صرف تین پوائنٹ ہے۔ وہ گروپ ۔ ای میں چوتھے مقام پر ہے۔ ایشین چیمیئن قطر 5 میچوں میں 13 پوائنٹ کے ساتھ پہلے مقام پر ہے۔ وہیں عمان 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان، عمان سے 9 پوائنٹ  پچھے ہے اور اسے دوسرے مرحلہ میں تین میچ اور کھیلنے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ اپنے سبھی میچ جیت بھی لیتا ہے و بھی اسے 9 پوائنٹ ہی ملیں گے اور وہ پوائنٹ ٹیبل میں عمان کے برابر پہنچے گا، ایسے میں اسکا کوالیفائر کے تیسرے دور میں پہچنے کے امکانات نہ کے برابر ہیں۔ وہیں تیسرے دور کے کوالیفائر کے لیے عمان کی جگہ بھی پکی نہیں ہے۔ حالانکہ 2023 میں ہونے والے ایشین کپ کوالیفائر کی دوڑ میں ہندوستان اب بھی بنا ہوا ہے۔

Tags:

You Might also Like