Type to search

اسپورٹس

ورلڈ کپ 2019 میں ہماری پلاننگ اچھی نہیں تھی، عرفان پٹھان نے کہا

World Cup Irfan Pathan

اسپورٹس ڈسک،15جون(بھاشا) سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم میں ورلڈ چیمپیئن بننے کی صلاحیت تھی، لیکن مڈل آرڈر کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ٹیم کو پچھلے سال ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم نے مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں 2013 میں چیمپئنز ٹرافی کے طور پر آئی سی سی خطاب جیتا تھا۔ اسکے بعد ٹیم نے آئی سی سی کا کوئی خطاب نہیں جیتا اور پچھلے سال ورلڈ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگیا تھا۔

 

پٹھان نے اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ کنیکٹیڈ سے کہا، ہمیں یہ یقینی کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارے پاس آئی سی سی ٹرافی، خاص کر ورلڈ کپ کے لیے بہتر منصوبہ ہو۔ اگر ہمارا منصوبہ صحیح رہتا ہے تو ہمارے پاس چیمپین بننے کے لئے تمام وسائل موجود ہیں۔ پٹھان نے کہا کہ ہندوستان نے پچھلے سال ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آخری الیون بنانے کے لیے کافی جدوجہد کیا تھا۔ ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے ہار کر باہر ہوگیا تھا۔

 

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے انعقاد 2007 کی چیمپئن رہی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہے پٹھان نے کہا، ہندوستانی ٹیم میں ایک واحد کمی تھی کہ ہمارے پاس ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے نمبر چار کا بلے باز نہیں تھا۔ ہم آخری گیارہ میں  امتزاج منصوبہ بنانے کے لیے جدوجہد کررہے تھے۔

Tags:

You Might also Like