Type to search

اسپورٹس

ہند-نیوزی لینڈ تیسرا ٹی 20: ہندوستان نے سپر اوور میں جیتا میچ، نیوزی لینڈ میں پہلی بار جیتا ٹی 2 سیریز

اسپورٹس ڈسک،29جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ دورے پر فاتح سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے تاریخ رقم کی – اس نے میزبان نیوزی لینڈ کو لگاتار تیسرے ٹی 20 میچ میں ہرا دیا ہے- ہیملٹن میں کھیلا گیا تیسرا ٹی 20 میچ بے حد دلچسپ رہا- ہندوستان نے ٹائی ہونے کے بعد یہ مقابلہ سپر اوور میں جیتا، ہندوستان نے سیریز کے پہلے دو میچ جیتے تھے- اس طرح اس نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی برتری لے لی- ہندوستان نے نیوزی لینڈ میں پہلی بار ٹی 20 سیریز جیتی ہے- سیریز کا چوتھا میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا-

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ میں ہیملٹن میں کھیلا گیا- نیوزی لینڈ نے میچ ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ لیا- ہندوستان نے نائب کپتان روہت شرما (65) کے نصف سنچری کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 179 رن بنائے، ہندوستان کی طرف سے کپتان ویراٹ کوہلی نے 27 گیند پر 38 رن کی انگیز کھیلی- اووپنر راہل نے 19 گیند پر 27 رن بنائے، منیش پانڈے نے 6 گیند پر 14 اور جڈیجہ نے 5 گیند پر 10 رن بنائے- اسکے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی چھ وکٹ پر 179 رن ہی بنا سکی- اسکے بعد سپر اوور کھیلا گیا-

نیوزی لینڈ نے سپر اوور میں 17 رن بنائے، ان میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا- ولیمسن نے سپر اوور میں 12 رن بنائے، چار رن گپٹل کے بیٹ سے نکلے، ہندوستان نے اسکے جواب میں 20 رن بنا کر میچ جیت لیا- سپر اوور کی آخری دو گیندوں پر روہت شرما نے چھکے لگائے، راہل نے ایک چوکا لگایا-

Tags:

You Might also Like