Type to search

اسپورٹس

انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ: ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 0-5 سے ہرا دیا ، آخری میچ 7 رنز سے جیتا

اسپورٹس ڈسک،2فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ماؤنٹ مونگنئی میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں 7 رنوں سے ہرا دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستان نے نیوزی لینڈ کا 0-5سے ہرادیا۔ ماؤنٹ مونگنئی میں کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں 3 وکٹ گنوا کر 163 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 164 رنوں کا ہدف دیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹ گنوا کر 156 رن ہی بنا پائی اور ہندوستان نے میچ جیت لیا۔ پہلی بار ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچ کی ٹی 20 سیریز کھیلی گئی جس میں ہندوستان نے سیریز کے سبھی میچ جیت کر تاریخ بنا دی۔

ہندوستان نے پہلی بار نیوزی لینڈ کی زمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف دو طرفہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز فاتح کی ہے۔ ہندوستان اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی زمین پر ٹی 20 انٹرنینشل سیریز نہیں جیت پایا تھا۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کی زمین پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی بار دو طرفہ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سال 2009-2008 میں کھیلی گئی تھی۔

دو میں کی اس ٹی 20 سیریز میں ہندوستان نکو 2-0 سے ہار جھیلنی پڑی تھی۔ اسکے بعد ہندوستان کو 2019-2018 میں کھیلی گئی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں نیوزی لینڈ نے 1-2 سے ہرایا تھا۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستان نے 11 سال میں پہلی بار نیوزی لینڈ کی زمین پر ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز جیتی تھی۔

پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے 20 اوور میں تین وکٹ گنوا کر 163 رن بنائے اور نیوزی لینڈ کو 164 رنوں کا ہدف دیا۔ ہندوستان کی طرف سے کپتان روہت شرما نے 60 رنوں کی انگیز کھیلی۔ اسکے علاوہ راہل نے 45 رن اور شریاس ایئر نے ناٹ آوٹ 33 رن بنائے۔

منیش پانڈے چار گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 11 رنوں پر ناٹ آوٹ رہے، اس انگیزکے ساتھ روہت ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں سے سب سے زیادہ 25بار 50 یا اس سے زیادہ کا اسکور پورا کیا۔ وہ ویراٹ کوہلی 24 سے آگے نکل گئے ہیں۔ کوہلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 24 بار نصف سنچری بنائے۔ انکے نام حالانکہ ایک بھی سنچری نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like