Type to search

اسپورٹس

ہندوستان نے ایف آئی ایچ پرو لیگ میں نیدر لینڈ کو 2-5 سے ہرایا

ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں دو میچ کے مقابلے سے شروعاتی تصادم میں دنیا کی تیسرے نمبر کی ٹیم نیدرلینڈ کو 2-5 سے ہرا کر ایف آئی ایچ پرو لیگ میں خواب کو پورا کیا۔ روپیندر پال سنگھ نے 12 ویں اور 46ویں منٹ میں دو پینالٹی کارنر کو گول میں بدلا جبکہ گروجنت سنگھ نے پہلے ہی منٹ میں اور مندیپ سنگھ نے 34ویں اور للت اپادھیائے نے 36ویں منٹ مں شاندار میدانی گول کیے۔ نیدرلینڈ کے لیے جیپ جانسن نے 14ویں اور جیروئن ہٹبرگر نے 28منٹ میں گول کیے۔

پرو لیگ کے پہلے مرحلے میں نہیں کھیلنے والی ہندوستانی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک کی تیاریوں کی شروعات کی۔ ہندوستانی ٹیم اب اتوار کو دوسرا مقابلہ کھیلے گی۔ ہندوستانیوں نے گرجنت کی مدد سے 30 سکنڈ کے اندر ہی برتری بناکر شاندار شروعات کی۔ گرجنت نے اسٹرائیکر مندیپ کی مدد سے نیدرلینڈ کے گول کیپر پیرمین بلاک کو ہرا کر گول کیا۔

Tags:

You Might also Like