Type to search

اسپورٹس

آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: پونم کے 4 وکٹ، ہندوستان نے آسٹریلیا کو ہرایا

اسپورڈس ڈسک، 21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پونم یادو (19 رن دے کر وکٹ) اور شیکھا پانڈے (14رن دے کر تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی سے ہندوستانی ویمن ٹیم نے جمعہ کو یہاں کم اسکور والے میچ میں میزبان آسٹریلیا کو 17 رن سے شکست دے کر ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کی دعوت ملنے کے بعد ہندوستانی ٹیم شاندار شروعات کے باوجود چار وکٹ پر 132 رن کا اسکور ہی بنا سکی تھی- لیکن لیگ سپنر پونم یادو اور میڈیم اسپیڈ بولر شیکھا پانڈے نے ہندوستانی ٹیم کو بہترین واپسی دلائی اور آسٹریلیا کو 19.5 اوور میں 115 رن پر سمٹنے میں اہم رول نبھایا-

ہندستانی خواتین ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دپتی شرما کی 46 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چار وکٹ پر 132 رن بنائے جس کے جواب میں میزبان آسٹریلیا کی ٹیم 19.5 اوور میں 115 رن ہی بناسکی۔
ہندستان کی جانب سے پونم اور شکھا نے بہترین گیند بازی کرکے آسٹریلیا ئی ٹیم کو باندھے رکھا اور ٹورنامنٹ کی شروعات جیت سے کی۔

آسٹریلیا کے لیے ایلیس پیری (15 رن دے کر ایک وکٹ) اور ڈیلیسا کمنس (24 رن دے کر ایک وکٹ) نے وکٹ لیے- ہندوستان کے لیے سلامی بلے باز مندھانا نے دوسرے اوور میں پیری پر دو چوکے لگ کر اچھی شروعات کرائی،

Tags:

You Might also Like