Type to search

اسپورٹس

ہند۔نیوزی لینڈ میچ : ہندوستان کو نیوزی لینڈ نے دوسرے ونڈے میں 22 رن سے ہرا کر سیریز میں بنائی برتری

اسپورٹس ڈسک،8فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فارم میں چل رہے راس ٹیلر کے ناٹ آوٹ نصف سنچری کے بعد گیندبازوں کے زبردست مظاہرے کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے ونڈے میں ہفہ کو ہندوسان کو 22 رن سے ہرا دیا۔ اس جی کے ساھ نیوزی لینڈ نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فاتح برتری بنا لی ۔

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ پر 273 رن بنائے جسکے بعد ہندوستانی ٹیم 48.1 اوور میں 251 اوور میں 251 رن ہی بنا سکی اور 22 رن سے مقابلہ ہار گئی۔ ہندوستان کو سیریز کے پہلے ونڈے میں 4 وکٹ سے شکست ملی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ونڈے 11 فروری کو ماؤنٹ مائونگنئی میں کھیلا جائے گا۔

آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ 55 نے جیت کی بنیاد ضرور رکھی لیکن وہ جیت نہیں دلا سکے۔ انہوں نے نودیپ سونی 45 کے ساتھ 8ویں وکٹ کے لیے 76 رن کی شراکت داری کی۔جڈیجہ نے 73 گیندوں کی اپنی انگیز میں 2 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ 274 رن کے ہدف کا پچھا کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے شیریا ایئر نے نصف سنچری بنائی۔ ایئر نے 57 گیندوں کی اپنی انگیز میں 7 چوکے اور 1 چھکا لگایا ۔ ہندوستان کی شروعات خراب رہی اور اسکے 2 وکٹ 34 رن تک گر گئے۔

Tags:

You Might also Like