Type to search

اسپورٹس

ہند۔ نیوزی لینڈ: ہاردیک پانڈیا پوری طرح فٹ نہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

اسپورٹس ڈسک،1فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا پوری طرح میچ فیٹنس حاصل نہیں کرپائے ہیں اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔
بی سی سی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پانڈیا، لندن گئے تھے جہاں انکے ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ فیزو آشش کوشک بھی رہے، لندن میں سرجن ڈاکٹر جیمز ایلبیون نے انکی جانچ کی۔

بیان کے مطابق ہاردیک این سی اے میں رہبیلٹیشن عمل سے گذریں گے ، تب تک وہ پوری طرح میچ فٹ نہیں ہوجاتے ہیں، ہاردیک پچھلے سال ستمبر سے کرکٹ میدان سے دور ہے۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ستمبر میں بنگلور میں آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

Tags:

You Might also Like