Type to search

اسپورٹس

انڈیا-ساؤتھ افریقہ: بارش کی نظر ہوا دھرم شالہ میں ہونے والا میچ

اسپورٹس ڈسک،12مارچ(ایجنسی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ونڈے سیریز کی شروعات اچھی نہیں رہی ہے- ان دونں ٹیموں کے درمیان جمعرات کو ہونے والے ونڈے مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی منسوخ ہوگیا- یہ میچ دھرم شالہ میں کھیلا جانا تھا، جہاں دن بھر روک- روک کر بارش ہوتی رہی- کبھی کورس ہٹائے گئے، تو کچھ دیر بعد پیچ پھر ڈھکی نظر آتی- امپائروں نے کئی بار میدان کا معائنہ کیا، شام 5 بجکر 20 منٹ پر میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا-

ہندوستان او جنوبی افریقہ کے درمیان دھرم شالہ میں اچھے مقابلے کی امید کی جارہی تھی- ہندوستانی ٹیم کو حال ہی میں نیوزی لینڈ دورے پر کلین سوئپ کا شکار ہونا پڑا تھا- وہ واپسی کرنے کو بیتاب ہے اور اسکے پاس جنوبی افریقہ کے خلاف ایسا کرنے کا موقع تھا- دوسری طرف افریقی ٹیم گھریلو سیریز میں آسٹریلیا کو 0-3 سے ہراکر ہندوستان آئی ہے- ایسے میں دھرم شالہ ایک اچھے مقابلے کا گواہ بن سکتا تھا، لیکن ایسا نہ ہوسکا-

Tags:

You Might also Like