Type to search

صحت

گاجر کے فائدے : کینسر اور کئی اقسام کی بیماریوں سے بچاتا ہے گاجر

گاجر کے فائدے

 آپ نے بچپن میں سنا ہوگا کہ گاجر سے آنکھیں تیز ہوتی ہے۔ لیکن اسکے علاوہ بھی گاجر کے کئی ایسے فائدے ہیں جو آپ کو شاید ہی پتہ ہو۔ تو آئے جانتے ہیں گاجر کن۔ کن بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے۔


ہیلتھ ڈسک(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا میں آج کل سب سے بڑا مسئلہ آلودگی کا ہے اور اس سے عام آدمی کافی متاثر ہے۔ اور دارلحکومت دہلی بھی اس وقت آلودگی سے متاثر ہے۔ ایسے میں وزیرصحت ہرش وردھن نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گاجر کھائیں گاجر میں وٹامن اے ہوتا ہے۔ جس سے نہ صرف رات کے آندھن پن سے نجات ملتی ہے۔ بلکہ آلودگی سے جوڑے صحت کے مسائل سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ حالانکہ ڈاکٹرس وزیر صحت کے اس بیان سے اتفاق نہیں رکھتے۔

بات کریں گاجر کی تو آپ اکثر گاجر کی سلاد یا دوسری شکل میں گاجر کھاتے ہونگے لیکن کیا ابھی آپ نے گاجر کے فائدوں کے بارے میں جانا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسے فائدے کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو آپ نے پہلے شاید نہ سنا ہو۔

کینسر سے لڑنے میں مددگار۔

 گاجر وٹامن اے، سی اور بی 6 سے بھرپور ہوتی ہے۔ گاجر کھانے سے آپ بریسٹ کینسر ، چھاتی کا کینسر سے بچ سکتے ہیں۔

دل کی صحت کے لیے ہے فائدے مند۔

فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور گاجر کھانے سے آٹریز فٹ رہتی ہے۔ ساتھ ہی ہائپر ٹینشن سے بچ جاتے ہیں۔ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں اور ہارٹ فیلیئر سے بچانے میں بھی گاجر مددگار ہے۔

وزن میں کمی کے لیے بہتر آپشن۔

اگر آپ وزن میں کمی کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو گاجر آپ کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ کم کیلوری والے کھانے کے طور میں، گاجر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے اپنے ڈائٹ میں شامل کرنے سے آپ کے ساری ضروری وٹامنس بھی مل جائیں گے اور وزن بھی کنٹرول رہے گا۔ اسکا استعمال آپ سلاد کے طور میں یا پھر سبزی بناکر بھی کرسکتے ہیں۔

ہائیڈریشن کو رکھتا ہے مینٹین۔

منرلس پر مشتمل گاجر کے استعمال سے ڈی ہائیڈریشن کنٹرول رہتا ہے۔ کھیل کے دوران پڑنے والے کرام کو ہرا دینے میں گاجر بہت مفید ہے۔ گاجر کے استعمال سے صحت منت الیکٹرولائٹ لیول باڈی میں کنٹرول رہتا ہے۔

جلدی نہیں آتا بڑھاپا۔

بڑھاپے کو ہرانے میں بھی گاجر کھاسکتے ہیں۔ وٹامن سے بھرپور گاجر کھانے سے سیلس کو جلدی خراب ہونے سے بچاسکتے ہیں۔

اسقاط حمل روکنے میں مددگار۔

جنین کا انفیکشن اور اسقاط حمل کو روکنے میں گاجر بے حد مفید ہے۔ نئی ماؤں میں دودھ کے پروڈکشن کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ ماہوری کےدوران پڑنے والے کرائمپس کو بھی گاجر کے استعمال سے دور کیا جاسکتا ہے۔ مینوپوز کے بعد ہونے والے مسائل کو بھی گاجر کے استعمال سے دور کیا جاسکتاہے۔

بالوں کا جھڑنا روکتا ہے۔

بالوں کو صحت مند رکھنا ہے یا بالوں کو جلدی بڑھانا ہے تو گاجر کھانا چاہیئے ۔ بالوں کے گرنے کے مسئلہ کو بھی گاجر کھا کر دور کیا جاسکتا ہے۔

اسکے علاوہ گاجر کھانے کے ہیں کئی فائدے۔

آنکھوں کی روشنی کے لیے گاجر بہت اچھا ہوتا ہے۔

روزآنہ گاجر کھانے سے چشمے کا نمبر ہٹ سکتا ہے۔

جسم میں پروٹین کی کمی دور کرنے کے لیے گاجر کا جسوس پینا چاہیئے۔

گاجر میں موجود کیلشیم سے ہڈیوں کو مضبوط رکھا جاسکتا ہے۔

پیٹ کے مسائک کو دور کرنے کے لیے فائبر سے بھرپور گاجر کا استعمال کرنا چاہیئے۔

بلڈ شوگر کا لیول کنٹرول رکھنے کے لیے گاجر سے بہتر کچھ نہیں۔

گاجر خون صاف کرتا ہے اور اسے کھانے سے کالے مہاسے دور ہوتے ہیں۔

Tags: