Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ سپر اسٹار وجے کے گھر پڑا انکم ٹیکس کا چھاپہ، کروڑوں روپے برآمد

فلمی ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ کے سپر اٹسار وجئے (جوزف وجئے چندر شیکھر) ٹیکس چوری کو لیکر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے سوالوں کے گھیرے میں پھنس گئے ہیں- ان دونوں “مسٹر کلین” کی شوٹنگ کر رہے وجے کو انکم ٹیکس کے چھاپوں کی وجہ سے شوٹنگ کو درمیان میں روکنا پڑا ہے-

نیوز ایجنسی کے ٹیوٹ کے مطابق ایکٹر وجے اور پروڈیوسر اور فینانسر کے مدوری اور چنئی کے ٹھکانوں میں انکم ٹیکس کی بڑی چھاپہ ماری ہوئی- جس میں اب تک 65 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں-

محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق – بجلی فلم فنانسر انبوچجیان کے پاس سے 65 کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں- میڈیا رپورٹس کے مطابق اے جی ایس سینما پر ٹیکس چوری کا شک ہے- انہوں نے ہی وجے کی پچھلی سپر ہٹ فلم بجلی کو پرڈیوس کیا تھا- یہ فلم سپر ہٹ تھی- فلم نے 300 کروڑ روپے سے زیادہ کاروبار کیا- سوشل میڈیا پر وجے کے فینس کہہ رہے ہیں کہ وہ جلدہی مسٹر کلین بنا کر لوٹیں گے-
خبریں تو یہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ وجے نے بجلی کے لیے بہت بڑی رقم کیش میں لی تھی-
وجے نے بھی اس پر بیان جاری کیا ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے میرے گھر اور آفس میں ٹیکس چوری کو لیکر چھاپہ مارا ہے- میرے اسٹاف اور خاندان نے پورا تعاون کیا- بتادیں کہ بجلی تامل سینما کی سب سے بڑی ہٹ فلم میں سے ایک ہے- اسے 180 کروڑ کی لاگت سے بنی ہے، اس میں جیکی شراف بھی ہے-

Tags: