Type to search

ٹی وی اور فلم

جنسی امراض پر امتیاز علی کی ویب سیریز ڈاکٹر۔ اروڑا گپت روگ ویشیگیا کا ٹریلر

ڈاکٹر۔ اروڑا گپت روگ ویشیگیا

فلمی ڈسک، 7 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گپت روگ کے مسئلہ پر 3 سال پہلے ایک فلم آئی تھی میڈ ان چائنا ، جس میں فلم راج کمار راؤ اور بومن ایرانی جیسے اداکار نے کام کیا تھا-

اب اسی مسئلہ پر امتیاز علی نئی ویب سیریز لیکر آرہے ہیں، جسکا نام ڈاکٹر۔ اروڑا گپت روگ ویشیگیا ویشیگیا ہے- یہ سیکس سے متعلق پریشانیوں پر مبنی ہلکی پھلکی کامیڈی سیریز ہے، جسے امتیاز علی نے بنایا ہے-

ڈاکٹرس کہتے ہیں کہ بیماری کیسے بھی ہو، چھپانی نہیں چاہیئے، آپ لوگوں نے جگہ جگہ ایسے اشتہار اور سلوگن لکھے مل جائیں گے، جن میں سیکس سے متعلق اور گپت روگ کے علاج کی بات کہی جاتی ہے- لوگ ان مسئلوں پر کھل کر بات کرنے میں ہچکچاتے ہیں-

انہی تمام پریشانیوں اور ہچک کو کامیڈی انداز میں ڈاکٹر۔اروڑ گپت روگ ویشیگیا میں دیکھایا گیا- میکرس نے اس ویب سیریز کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے جو مزیدار ہے-

 

ڈاکٹر اروڑا گپت روگ ویشیگیا میں سیکسولوجسٹ اور اسکے پاس آنے والے الگ الگ مریضوں کی زندگی سے پردہ اٹھایا جائے گا-

اس ویب سیریز میں ڈاکٹر کمود مشرا سیکسولوجسٹ کے کردار میں ہیں۔ ٹریلر کی شروعات کمود مشرا کے کلینک سے شروع ہوتی ہے۔

وہیں ایک مریض آتا ہے جب کمود مشرا اس سے نام پوچھتے ہیں تو وہ اپنا اصلی نام نہیں بتاتا- اس پر مشرا اسے ڈانتے ہیں اور بولتے ہیں کہ وہ جس وجہ سے انکے پاس آیا ہے، مذاق نہیں ہے- اس لیے اپنا صحیح نام بتائے- تب وہ شخص اپنا صحیح نام بتاتا ہے-

کمود مشرا جب اس شخص سے پوچھتے ہیں کہ اسے اپنی گپت بیماری کے بارے میں کب اور کیسے معلوم ہوا تو وہ پستول نکال کر مشرا کے ماتھے پر رکھ دیتا ہے اور دھمکی دیتا ہے-

مجموعی طور پر ڈاکٹر اروڑا فلم میں یہ دیکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک سیکسولوجسٹ یعنی گپتا بیماری کے ماہر کے پاس کیسے کیسے مریض آتے ہیں اور ان سے اسے کس طرح نمٹتے ہیں-

فلم ’ڈاکٹر۔ اروڑا – گپت روگ ویشیگیا 22 جولائی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم سونی لائیو پر ریلیز کی جائے گی- اس میں سوداگر والے وویک مشرن بھی نظر آئیں گے- انکے علاوہ چک دے انڈیا کی ودیا مالواڈے، سندیپا دھر اور شیکھر سمن سمیت کئی اسٹار نظر آئیں گے-
فلم کو ساجد علی اور ارچیت کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے-