Type to search

قومی

سی اے اے مظاہرے میں شامل ہوئے عمران پرتاپ گڑھی کو انتظامیہ نے بھیجا 1 کروڑ کا نوٹس

لکھنؤ،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ اترپردیش کے مرادآباد میں بھی 29 جنوری سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اس مظاہرے میں شامل ہونے کو لیکر شاعر اور کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف ضلع انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے۔

عمران پرتاپ گڑھی پر مراد آباد میں لگی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کا بھی الزام ہے۔ مراد آباد ضلع انتظامیہ نے عمران کو ایک کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ اس نوٹس میں 1 کروڑ 4 لاکھ 8 ہزار روپے کے جرمانے کی بات کہی گئی ہے۔ اترپردیش کے مراد آباد میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہوئے مظاہرے میں عمران شامل ہوئے تھے۔

انتظامیہ نے مراد آباد کے عیدگاہ میں چل رہے مظاہرے پر 13 لاکھ 42 ہزار فی دن کے حساب سے جرمانہ کا نوٹس بھیجا ہے۔ مراد آباد انتظامیہ کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس میں اس مظاہرے کو معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بتایا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like